الیکشن کمیشن افسران کی 23 دستمبر کو چھٹی کامعاملہ، چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس

اسلام آباد(آن لائن) چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے افسران کی جانب سے 23 دستمبر کو چھٹی کر نے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ،

چھٹی کرنے والے افسران کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کمیشن کے ملازمین کی انتخابات تک چھٹیاں ختم کردی گئیں۔اس ضمن میں جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات تک سرکاری تعطیل سمیت ہفتہ اورا توار کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر نے چھٹی کرنے والے افسران کو آخری وارننگ دے دی ۔الیکشن کمیشن ملازمین کی الیکشن تک چھٹیاں ختم کردی گئیں۔ تمام اعلیٰ افسران اسٹیشن چھوڑنے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سے اجازت لیں گے ۔ سرکلر کے مطا بق 19گریڈ سے کم کے ملازمین کوسیکرٹری الیکشن کمیشن سے اجازت لیناہوگی ۔ کوئی اورافسرالیکشن کمیشن کے ملازمین کو چھٹی دینے کا مجاز نہیں ہوگا ۔23دسمبرکواجلاس میں بعض افسران اہم امورکی انجام دہی کیلئے غیر حاضر تھے ۔الیکشن کمیشن کے اہلکاراورافسران ہدایت پرسختی سے عملدرآمدکریں۔

Comments are closed.