ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا جہاں انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے، عارف علوی
اسلام آباد (آن لائن) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دو حکومتی ادوار کے وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک پر حکام کو توجہ دینی چاہیے، کاغذات چھیننے اور مظاہرین کے خلاف بے رحمانہ کارروائی پر بھی حکام ضرور توجہ کریں۔انہوں نے کہا کہ رجعت پسند دلائل کہ ’ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں‘مناسب نہیں ہیں ، پاکستان کو بدلنا ہوگا اور بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں
Comments are closed.