پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی نے کاغذات نامزدگی مستردکے فیصلے کو چیلنج کردیا

راولپنڈی (آ ن لائن)ترجمان بانی پی ٹی آئی عمیر نیازی نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر دیا۔

اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے عمیر نیازی کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی، اپیلیٹ ٹریبونل میں جسٹس مرزا وقاص رو?ف اور جسٹس چودھری عبدالعزیز شامل ہیں۔ دوران سماعت عمیر نیازی کے وکلاء اپیلیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے، الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ بانی پی ٹی آئی کے این اے 90 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 89 میانوالی سے مسترد ہوئے ہیں۔

Comments are closed.