ٹکٹوں کی تقسیم،نواز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر قائد ن لیگ نوازشریف نے سینئر رہنماوٴں پر مشتمل اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی، نوازشریف کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ن لیگی زرائع کے مطابق کمیٹی میں شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز ،پارٹی کے نائب صدور،سیکرٹری جنرل،صوبائی صدور اور سیکرٹریز جنرل بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔ اعلی اختیاراتی کمیٹی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ٹکٹ جاری کرے گی۔ قائد ن لیگ پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں انٹرویوز کے بعد امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کمیٹی کے اجلاس اسی ہفتے مسلسل ہونگے، 12 جنوری تک ٹکٹوں کا اجراء مکمل کیا جائے گا۔ لاہور کے حلقوں کے حوالے سے پارٹی امیدواروں کے درمیان اختلافات بھی ختم کروائے جائیں گے۔
Comments are closed.