سینیٹ اجلاس: فحش فلمیں،سٹیج ڈرامے،کتابے اور بیہودہ گانے بنانے والوں کو سخت سزائیں دینے کا بل پیش
اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا میں فحش فلمیں،سٹیج ڈرامے،کتابے اور بیہودہ گانے بنانے والوں کو سخت سزائیں دینے کا بل پیش کردیا گیا ،بل سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کیا ،سینیٹر ثمینہ ممتار زہری سمیت دیگر سینیٹرز نے بھی کئی بلز پیش کئے۔سوموار کے روز ایوان بالا میں سینیٹر ثمینہ ممتار زہری کی جانب سے قانون امتناع الیکٹرانیک جرائم 2016میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا۔سینیٹر فوزیہ ارشد کی جانب سے مجموعہ تعزیرات پاکستان1860مجموعہ ضابطہ فوجداری1898اورقانون شہادت فرمان 1984میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر کہدہ بابر نے آئینی ترمیمی بل آرٹیکل 51میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کیلئے 10نشستیں ہیں اس میں ہر صوبے کیلئے چار سیٹیں دی جائیں تاکہ تمام صوبوں سے اقلیتوں کو نمائندگی مل سکے۔
سینیٹر شہادت اعوان نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2023پیش کیا۔سینیٹر کہدہ بابر نے آئینی ترمیمی بل آرٹیکل 106میں مذید ترمیم کا بل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلئے یہ بل دوبارہ پیش کر رہے ہیں یہ بل پہلے اس ایوان سے منظور ہوا تھا مگر قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہوا تھا۔سینیٹر شہادت اعوان نے فیٹل ایکسیڈنٹ ترمیمی بل 2023پیش کیا۔سینیٹر کہدہ بابرنے نیشنل ایکسی لینس انسٹی ٹیوٹ بل 2024پیش کیا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے انسانی سملگنگ کی روک تھام کے حوالے سے ترمیمی بل پیش کیا۔سینیٹرشہادت اعوان نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2023پیش کیا۔سینیٹر ثمینہ ممتار زہری نے گارڈینز اینڈ وارڈز ترمیمی بل 2023پیش کیا۔سینیٹر شہادت اعوان نے سروس ٹریبونل ترمیمی بل 2023پیش کیا۔سینیٹر شہادت اعوان نے جرنل کلازز ایکٹ ترمیمی بل 2023پیش کیا۔سینیٹر شہادت اعوان نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل 2023پیش کیا ۔سینیٹر شہادت اعوان نے پاکستان پینل کوڈ میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا
،سینیٹر شہادت اعوان نے سروس ٹریبونل ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا۔سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ترمیمی بل 2023 پیش کیا۔سینیٹر شہادت اعوان نے اسلام آباد واٹر سلائیڈ آف کینال اینڈ ڈیمزترمیمی بل پیش کیا۔سینیٹر شہادت اعوان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2023پیش کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اس بل کا مقصد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی کی رپورٹس کو دونوں ایوانوں کے سامنے رکھا جائے ،سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ ترمیمی بل 2023پیش کیا ۔سینیٹر شہادت اعوان نے پاکستان پینل کوڈ میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا سینیٹر شہادت اعوان نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل پیش کیا۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے بنکنگ کمپنیز آرڈیننس ترمیمی بل 2023 ،دیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل پیش کئے جسے چیرمین سینیٹ نے اراکین سے رائے لینے کے بعد متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔۔۔۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.