سینیٹ اجلاس :پاک فوج کیخلاف زہر اگلنے والوں کیخلاف کارروائی اور دس سالہ کیلئے نااہل کرنے کی قرار داد منظور
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے والے افراد کے خلاف کاروائی اور انہیں 10سال کیلئے عوامی عہدوں کیلئے نااہل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ،قرارداد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے پیش کی قرارداد کے متن کے مطابق افواج پاکستان نے ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اور ملکی سرحدوں کے دفاع اور تحفظ کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور سینیٹ آف پاکستان افواج پاکستان سمیت ملکی تحفظ کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی منفی پراپیگنڈے میں ملوث افراد کوسخت سزائیں دینے کے ساتھ ساتھ 10سال کیلئے عوامی عہدوں کیلئے نااہل کیا جائے۔ایوان بالا نے قرارداد کی متفقہ منظوری دیدی۔
Comments are closed.