نئے سال کا پہلا دن، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)نئے سال کا پہلا دن، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 1 روپے 56 پیسے مزید مہنگی کر دی گئی،ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگاہوگیا۔اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ایل پی جی کی نئی قیمت 256 روپے 42 پیسے فی کلو مقررکر دی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 25 روپے87 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 52 پیسے مقرر تھی۔۔

Comments are closed.