پاک چین دوستی صرف نعروں تک محدود نہیں، مرتضی سولنگی
اسلام آباد(آن لائن)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے عوام کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ سدا بہار رہے ہیں،نئے سال کے آغاز پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کے پیغام کا خیرمقدم کرتا ہوں،صدر شی جن پنگ کا عالمگیر ترقی کا نظریہ ان کے نئے سال کے پیغام میں بھی ظاہر ہے، مرتضی سولنگی نے ان خیالات کا اظہار چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر شی نے ہمیشہ انسانیت کے لازوال اصولوں کو فروغ دیا، صدر شی جن پنگ کا ترقی کا نظریہ عالمگیر ترقی پر مبنی ہے، کوئی ملک دنیا سے الگ رہ کر ترقی نہیں کر سکتا، ترقی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ہی ممکن ہے،
ترقی کے ثمرات اور فوائد تبھی پہنچتے ہیں جب ترقی محدود نہ رہے،صدر شی کا نظریہ اس نظریئے کی نفی ہے کہ کوئی ملک دنیا کے دیگر ملکوں کو پیچھے رکھ کر ہی ترقی حاصل کر سکتا ہے، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انی شی ایٹو کی دنیا قدر کر رہی ہے،ہمارے خطے میں بھی صدر شی جن پنگ کا عالمگیریت پر مبنی نظریہ فروغ پا رہا ہے، وسطی ایشیائی ممالک پہلے ہی بیلٹ اینڈ روڈ انی شی ایٹو کے منصوبوں پر عمل کر رہے ہیں، مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ صدر شی کا عالمگیریت پر مبنی نظریہ مزید فروغ پائے گا، سی پیک منصوبے سے پاکستان اور چین کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوئے، سی پیک سے پاکستان میں ہونے والی ترقی پر عوامی جمہوریہ چین اور چین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سی پیک کا جب آغاز ہوا تو زیادہ توجہ توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر تھی، اس وقت سی پیک کے تحت بہت سے نئے شعبوں میں کام ہو رہا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مائننگ، اسپیشل اکنامک زونز، زراعت، ایگرو بیسڈ انڈسٹری اور ٹور ازم کے شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے
، چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلتی جا رہی ہیں،پاک چین دوستی صرف نعروں تک محدود نہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل نہایت روشن ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں، ہزاروں پاکستانی طلباء و طالبات چین کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے درمیان تعاون کے نتیجے میں ہمارے پروفیشنلز چین گئے اور اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ کام کر کے خوشگوار تجربات اپنے ملک لائے،چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں سے مقامی لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، میڈیا لوگوں کی زندگیوں میں پڑنے والے مثبت اثرات کو اجاگر کرے۔۔
Comments are closed.