الیکشن ہوں گے اور انہیں پْرامن بنایا جائے گا، انوار الحق کاکڑ

لاہور(آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن ہوں گے اور انہیں پْرامن بنایا جائے گا، پاکستان ریاست کی جنگ لڑ رہا ہے، 98فیصد بلوچ ہمارے ساتھ ہیں،بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو وہ گولی ماردیتے ہیں ،جو سمجھتے ہیں قتل جائز ہے تو وہ قانون بنالیں، جس کو دیکھو وہ ہمدرد بنا پھرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں بزنس سہولت سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں کو قبول نہیں کریں گے، 9مئی کو احتجاج کرنے والوں کابھی یہی ایشو تھا وہ قانون کے دائرے سے باہرآگئے تھے، مجھے خوشی ہوئی کہ پنجاب کے لوگوں کو بلوچستان کے لوگوں سے ہمدردی ہے

، یہ علیحدگی پسند ہزاروں لوگوں کو مار چکے ہیں، یہ لوگ دہشت گردی کو جدوجہد کہتے ہیں، جن لوگوں نے حمایت کرنی ہے وہ ان مسلح تنظیموں کا کیمپ جوائن کریں۔نہ یہ 71 ہے نہ ہی بنگلہ دیش بنے گا، یہ لوگ بھارت سے پیسہ لے کر80،90 قتل کرتے ہیں، 98 فیصد بلوچ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ماحول بنادیا ہے کہ وزیر اعظم بلوچستان کے لوگوں کی بات نہیں سن رہے ہیں، ڈھٹائی کے ساتھ گفتگوکرنے سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلوچستان میں 90 ہزار افراد قتل ہوگئے، 9ملزمان کو سزا نہیں ہوئی، مسلح تنظیمیں ملک توڑنا چاہتی ہیں، یہ ریاست اور مسلح تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہے، یہ تنظیمیں بھارت کی فنڈنگ سے چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب منصب سے ہٹوں گا تو پھرکھل کربات کروں گا، مجھے طعنے نہ دیں کہ بلوچ یاد رکھیں گے، میرا بلوچوں سے 3 نسلوں کا تعلق ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین پہلے بھی احتجاج کرتے رہے ہیں آئندہ بھی کریں گے، بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو وہ گولی ماردیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ پولیس کی جھڑپ کو غزہ سے جوڑاجارہا ہے، آزادی رائے سب کا حق ہے سوشل میڈیا پر پابندی نہیں ہونی چاہیے

، میں نگران وزیراعظم ہوں میں تو جانے والا ہوں، میرامینڈیٹ نہیں کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دوں، وزیراعظم بلوچستان سے ہے تو مجھ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے تب جان چھوٹے گی جب ہم زیادہ ٹیکس جمع کریں، وفاقی حکومت کاروبارکے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گی، قرضوں کے درست استعمال سے ہی بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، آئی ایم ایف سے قسط جلد ملنے کی امید ہے۔نگران وزیر اعظم نے بتایا کہ سیکیورٹی ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، دہشت گردی کی نئی لہر پر قابو پا کر الیکشن کرانا چاہتے ہیں، میں 8 فروری کو ووٹ ڈالنے جاوٴں گا، الیکشن ہوں گے اور اس کو پر امن بنایا جائے گا، ملکی سیکیورٹی اہم ایشو ہے کل مولانا فضل الرحمن پر حملہ ہوا شکر ہے وہ وہاں نہیں تھے۔ انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوں گے اور ان کو پر امن بنایا جائے گا، میں خود 8 فروری کو ووٹ ڈالنے جاوٴں گا۔نگراں وزیراعظم نے پنجاب کے حوالے سے کہا کہ پنجاب کو فنڈز کی ضرورت نہیں ہے، یہ کماوٴ پتر ہے، وفاق پنجاب کے ساتھ مل کر آگے کام کرے گا۔

Comments are closed.