فلم اینمل میں چھوٹے بھائی کو مرتا دیکھ کرسینما سے باہر آگیا، سنی دیول
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے کہا ہے فلم اینیمل کا کلائمکس چھوڑ کر سینما سے باہر آگیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم اینیمل پوری دیکھے بغیر سینما سے باہر آگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلم اینیمل کے کلائمکس میں ان کے چھوٹے بھائی اداکار بوبی دیول کو مرتا دکھایا گیا جو ان سے برداشت نہیں ہوا اور وہ فلم ادھوری چھوڑ کر سینما سے باہر چلے گئے۔اداکار نے مزید کہا کہ اینیمل ایک بہترین فلم ہے جس میں ان کے بھائی بوبی دیول نے اہم کردار عمدگی سے نبھایا ہے۔ دیول خاندان شارٹ کٹ کے بجائے محنت پر یقین رکھتا ہے۔
Comments are closed.