الیکشن لڑنے کے لیے دس سال نااہلی کی مدت بحال کریں،چیئرمین نیب اسلام آباد ہائیکور ٹ پہنچ گئے
اسلام آباد(آن لائن)نیب سے سزا یافتہ کے الیکشن لڑنے کے خلاف نیب بھی میدان میں آگیا ،الیکشن لڑنے کے لیے نیب سزا یافتہ کی دس سال نااہلی کی مدت بحال کریں ۔ا س حوالے سے چیئرمین نیب کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعاکی ہے ۔نیب کے مطابق نیب سزا یافتہ الیکشن لڑنے کے لیے ہائیکورٹ سنگل بنچ فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں ،جون میں سنگل بنچ نے نیب نااہلی کی مدت دس کی بجائے پانچ سال کر دی ،سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ، الیکشن لڑنے کے لئے سنگل بنچ کے فیصلے کا حوالہ دیا جا رہا ہے ، عدالت انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرے
Comments are closed.