صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ میں بطور قائمقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں ادا کررہی تھیں۔صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی ہے۔

Comments are closed.