صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب علی نواز ملک کو پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پریس منسٹر مقرر کردیا گیا

اسلام آباد( ان لائن) صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب علی نواز ملک کو پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پریس منسٹر مقرر کردیا گیاہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے علی نواز اعوان گریڈ بیس کے آفیسر ہیں اور وزارت اطلاعات میں مختلف اہم عہدوں پر اپنے فرائض انجام۔دے چکے ہیں اس وقت وہ سیکرٹری اطلاعات پنجاب کے طور پر پنجاب کی نگران حکومت کے امیج اور کارکردگی کو میڈیا میں بہتر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے بہترین کردار ادا کررہے ہیں۔

Comments are closed.