وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے گھر آمد
اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے گھر آمد ہوئی ہے۔وزیرِ اعظم نے خار، باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنوینشن حملے پر سربراہ جمیعت علماء اسلام سے تعزیت کی۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ اس اندوہناک واقعے پر پوری قوم اشکبار ہے. جمیعت کے ورکرز کنیونشن پر حملہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہے. اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
میں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔واقعے کے ذمہ داران کی جلد نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی۔وفاقی وزراء بلاول بھٹو رزداری، اسحاق ڈار، مولانا اسد محمود، خرم دستگیر خان، سردار اسرار ترین، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی بھی ملاقات میں شریک تھے
Comments are closed.