فراز الرحمان کے قومی اسمبلی کی نشست NA:233 اور NA:234 سے کاغذات نامزدگی منظور
کراچی : ملک بھر کے اضلاع میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کے بعدکراچی میں واقع کورنگی کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے233اوراین اے234سے معروف بزنس لیڈر، کاٹی کے سابق صدر اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی صدر فراز الرحمان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد فراز الرحما ن نے ملاقات کے لئے آنے والے تاجر و صنعتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مثبت سوچ رکھنے کے ساتھ ہی ملک کی ترقی ممکن ہو سکتی ہے اور یہ سب کچھ جب ہی ممکن ہے کہ سب مل کر کام کریں، خواہش ہے کہ سب مل بیٹھ کر ملک کے لئے خوشحالی اور معیشت کو درست سمت پر لائیں۔سابق صدر کاٹی نے کہا کہ وہ ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اس ہی جزبے کے تحت وہ سیاست میں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر طبقہ فکر خصوصاً غریب عوام اورانڈسٹریلسٹ میں ناامیدی کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے ، میری کوشش ہوگی کہ عوام کو اناامیدی کے خوف سے چھٹکارا دلاؤں۔فراز الرحمان نے مزید کہا کہ قوم کے پاس بہترین موقع ہے کہ نئے سال میں ہونے والے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لے کر قومی جزبہ اورملک کی خدمت رکھنے والے افراد کو کامیاب کراکرایوانوں میں پہنچائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے بنیادی مسائل کو حل کیا جاسکے اور مہنگائی کی شرح کو نیچے لایا جاسکے۔
Comments are closed.