اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئیں

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے کتنے امیدوار میدان میں اتریں گے؟ ریٹرننگ افسران کی جانب سے حتمی فہرستیں جاری کر دی گئیں۔ شہر اقتدار کے تینوں حلقوں سے مجموعی طور پر 119 امیدوار انتخابات لڑیں گے، این اے 46 سے مجموعی طور پر 44 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے، این اے 47 میں 37 امیدوار میدان میں اتریں گے، این اے 48 سے 38 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔

Comments are closed.