نگراں حکومت کے 4 ماہ کے دوران وزارت آئی ٹی کی کارکردگی شاندار رہی،ڈاکٹر عمر سیف
اسلام آباد( آن لائن ) نگراں وزارت آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ نگراں دور حکومت کے 4 ماہ کے دوران وزارت آئی ٹی کی کارکردگی شاندار رہی، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے ہماری پالیسیوں اورمنصوبوں کی بروقت منظوری میں اہم کردار ادا کیا، نگراں وزارت آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ آج ہم آئی ٹی کمپنیوں کو 50 فیصد ڈالرز ان کے اکاوٴنٹس میں رکھنے کی سہولت دینے کے قابل بنے، جامعات سے فارغ 2 لاکھ آئی ٹی گریجویٹس کو عالمی معیار کی تربیت کا پروگرام شروع کیا گیا، ہے
، فری لانسرز کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ گیٹ وے کا بڑا مسئلہ حل کیا گیا ہے، یکم فروری سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 10 ہزار اکاونٹ بنائے جائیں گے، فری لانسرز کے یہ اکاوٴنٹ پے پال کے ذریعے اپنی رقوم یہاں اکاوٴنٹ میں وصول کرسکیں گے، فری لانسرز کو ایک چھت تلے سہولیات کی فراہمی، 10 ہزار ای روزگار مراکز بنارہے، نگراں وزارت آئی ٹی کا مزید کہنا تھا ان مراکز سے 10 لاکھ فری لانسرز کام کرکے آئی ٹی ایکسپورٹ میں 10 ارب ڈالرز سالانہ اضافہ کرسکتے، فائیو جی اسپیکٹرم کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اسپیکٹرم کی دستیابی یقینی بنائی گئی، آکشن ایڈوائزری کمیٹی کے احکامات پر کنسلٹنٹ کی تقرری، جولائی اگست تک اسپیکٹرم نیلامی ہوگی
، ملک بھر میں مزید 2 لاکھ کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے منصوبے کا جلد آغاز کررہے ہیں، رائٹ آف وے پالیسی کا مکمل نفاذ، مختلف اداروں کے مابین تنازعات کا خاتمہ کردیا گیا ہے، ٹیلی کمیونیکیشن ٹریبونل کا قیام ہونے سے ٹیلی کام سیکٹر کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیاہے ، نوجوان تخلیق کاروں کی مدد کیلئے 2 ارب روپے سے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء کیا گیا ہے ، موبائل فونز مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو سہولیات دینے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ قائم کررہے، اسپیس پالیسی کی منظوری، عالمی کمپنیوں کیلیے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی مارکیٹ اوپن کردی گئی ہے
Comments are closed.