دل کے دورے نے زندگی کی اہمیت کا احساس دلا دیا، سشمیتا سین

ممبئی ( آن لائن) بالی ووڈ کی حسینہ عالم سشمیتا سین نے موت کے منہ سے باہر آنے کے بعد زندگی کی قدر سیکھنے کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کی زندگی میں نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے، اب وہ اپنی زندگی کی قدر پہلے سے زیادہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا ہارٹ اٹیک نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی اور اب وہ زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھتی ہیں۔

Comments are closed.