پی ٹی آئی نے تمام اپنے امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جار ی کر دئیے

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے تمام قومی و صوبائی امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جار ی کر دئیے۔ تمام امیدواران تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آر اوز اور ڈی آروزکے دفاتر میں جمع کروائیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی امیدوار نے بلے کی جگہ بلے باز کا نشان مانگ لیا، جس سے پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آ گیا۔تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کوپی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے، پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔ پی ٹی آئی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتاتوڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت کریں۔اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، اس کے علاوہ کہا گیا کہ پولیس کو درخواست دیں اور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں۔

Comments are closed.