بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ کا معاملہ ،پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی، اسلام آباد پولیس

اسلا م آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ کا معاملہ پر اسلام آاباد پولیس کا موقف بھی آگیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس پہنچی ہے۔پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی۔ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے۔ اور پولیس واپس آگئی۔ نہ ہی کسی پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات اٹھائی گئیں ہیں۔ یہ ایک معمول کی کارروائی تھی مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں

Comments are closed.