احتساب عدالت ، توشہ خانہ ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف 5مزیدگواہوں نے بیانات قلمبند کرالئے
راولپنڈی (آن لائن)اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں 5مزیدگواہوں نے بیانات قلمبند کر لئے ہیں عدالت نے مزید گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت کل (بروزپیر)تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ اپنے وکلا عمیر نیازی، شیراز احمد رانجھا، خالد یوسف، نعیم پنجوتھہ اور دیگرکے ہمراہ موجود تھے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی انکی ٹیم اور نیب ہیڈکوارٹر کے ایڈیشنل ڈائریکٹرقیصر محمود،توشہ خانہ کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن افسر بنیامین،توشہ خانہ کی سابق سیکشن افسرندا رحمان،وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارن آفس محمد فہیم،پرنسپل اپریزر ایم سی سی عظیم منظور،اپریزر ایم سی سی رابعہ صمد اور وزیر اعظم آفس کے اسسٹنٹ سیکریٹری پروٹوکول زاہد سرفراز اعظم پر مشتمل نیب کے گواہان بھی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر 11صحافیوں کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی دوران سماعت 5مزید گواہوں کے بیان قلمبند ہونے کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کر دی دوران سماعت عدالت کی ہدایت پر سردار شہباز کھوسہ نے سابق چیئرمین سے پوچھا کیا کوئی اور میڈیا کو اندر بلانا ہے جس پر سابق چیئرمین نے کھڑے ہوکر جج سے مکالمہ کیا کہ ہماری چیزیں میڈیا میں رپورٹ میں نہیں ہوتیں اس موقع پر سابق چیئرمین نے کمرہ عدالت میں صحافیوں کی طرف مڑ کر کہا کہ کیا میری کوئی چیز رپورٹ ہورہی ہے جس پر صحافیوں نے سابق چیئرمین کو بتایا کہ آپ کی ہر چیز رپورٹ ہورہی ہے جس پر سابق چیئرمین نے حیرانی سے صحافیوں سے پوچھا کہ کیا کہہ رہے ہوتوصحافیوں نے جواب دیا ایسا ہی ہے آپ کی ساری گفتگو میڈیا میں رپورٹ ہورہی ہے عدالت نے 3 صحافیوں کو روسٹم پر بلا کر کہا جو صحافی اڈیالہ جیل کوور کرتے ہیں انکی فہرست عدالت کو فراہم کریں صحافیوں نے کہا جیل انتظامیہ جتنے صحافیوں کی فہرست مانگے گی ہم دینے کو تیار ہیں عدالت نے کہا آپ فہرست فراہم کریں بعد میں ردوبدل کرتے رہیں گے
Comments are closed.