نوازشریف کی خصوصی طیارے پر راولپنڈی آمد ،کینٹ میں بعض اہم شخصیات سے ملاقاتیں

اسلام آباد(آن لائن )مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف غیراعلانیہ دورہ پر راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے بعض اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف خصوصی طیارے پر راولپنڈی اترے ۔چیف آرگنائزر مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ تھیں ۔نوازشریف اور مریم نواز نے راولپنڈی میں اہم ملاقاتیں کیں ۔ سینئر رہنماء اسحاق ڈار بھی ساتھ ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف نے راولپنڈی کینٹ میں بعض اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی ہیں جن کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے جبکہ نواز شریف جب خصوصی طیارے پر جب نور خان ایئربیس پہنچے تو انھیں غیر معمولی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ذرائع کے مطا بق ان ملاقاتوں کے بعد نوازشریف بیٹی کے ساتھ مری میں قیام کرینگے

Comments are closed.