پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جاری کیے ہیں، اختر اقبال
ہم اصل پی ٹی آئی ،دیگر سب کرپٹ ہیں،کسی ایک پارٹی کا امید وار دوسری پارٹی کا پلیٹ فارم نہیں استعمال کر سکتا ،میری ٹکٹ پر واضح طور پر بلے باز کا نشان ہے
لاہور (آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جاری کیے ہیں،کسی ایک پارٹی کا امید وار دوسری پارٹی کا پلیٹ فارم نہیں استعمال کر سکتا ،الیکشن کمیشن کا کام ہے جنہوں نے جعلسازی کی انہیں پکڑے،جزا اور سزا کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ہماری ٹکٹیں کس نے دیں، آج 12 بجے سے مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں، میرے ٹکٹوں پر واضح بلے باز کا نشان ہے، اپنے امیدواروں کے ٹکٹ خود جاری کیے، پی ٹی آئی نظریاتی ارکان کی فہرستیں جاری ہوں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی) کا کہنا تھا کہ میرا کسی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا
، اختر اقبال ڈار نے کہا پی ٹی آئی نظریاتی کا اپنا منشور اور نعرہ ہے ۔پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو میں نے خود ٹکٹ جاری کئے ۔پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کروائے ہیں ۔میری ٹکٹ پر واضح طور پر بلے باز کا نشان ہے ۔ہم نے ملتان فیصل آباد میں ٹکٹیں جاری کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور غنڈی گردی کی سیاست کے خلاف پی ٹی آئی نظریاتی بنائی، 2018 سیانتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کررہے ہیں،پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جاری کیے۔اختر اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان ہمارے ٹکٹ لے کر گھوم رہے ہیں یہ میرے لیے حیران کن ہے، ہم اصل پی ٹی آئی ہیں ،دیگر سب کرپٹ ہیں۔میرے نعرے میں ہی پاکستان کی بقا ہے ۔آج ہر شخص پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتا ہے ۔پی ٹی آئی نظریاتی نے مختلف اضلاح میں ٹکٹیں جاری کی ہیں ۔انکا کہناتھا پاکستان کے وسائل کو لوٹنے کی نئی صف بندی ہو رہی ہے ۔ ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے۔جزا اور سزا کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا
Comments are closed.