فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی،صائمہ نور

لاہور (آن لائن) نامور واداکارہ صائمہ نور نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ،انڈسٹری کودوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے خالی باتوں کی بجائے عملی اقدامات ناگزیر ہیں ۔ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہاکہ جہاں بھی ضرورت ہوئی میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے خدمات دوں گی۔ لاہور کی فلم انڈسٹری اردو اور پنجابی فلموں کی پہچا ن رہی ہے ، دلی خواہش ہے کہ وہ دور دوبارہ واپس آئے ،مشترکہ جدوجہد سے ہی فلم انڈسٹری دوبارہ فروغ پائے گی ۔۔

Comments are closed.