بھارت پاکستان مخالف ایجنڈے سے باز نہ آیا ، فنڈز رکوانے کیلئے آئی ایم ایف میں شکایت لے کر پہنچ گیا
اسلام آباد (آن لائن) بھارت پاکستان مخالف ایجنڈے سے باز نہ آیا اورپاکستان کے خلاف عالمی مالیاتی فنڈ میں شکایت لے کر پہنچ گیا تاہم اسے منہ کی کھانا پڑی ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک اور ہرزہ سرائی سامنے آئی ہے 11 جنوری کو بھارت نے آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کے خلاف شکایت رجسٹر کرائی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے فنڈ نہ جاری کیا جائے تاہم آئی ایم ایف بورڈ نے بھارتی شکایت کو مسترد کر دیا, سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ بھارت کو آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کے مقابلے میں منہ کی کھانا پڑی۔ آئی ایم ایف بورڈ نے بھارتی شکایت کے جائزہ کے بعد پاکستان کو 700 ملین ڈالرز جاری کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔جلد پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 700 ملین ڈالرز کی ادائیگی ہو جائے گی۔۔
Comments are closed.