امریکا فلبرائٹ پروگرام جیسے تبادلے میں سرمایہ کاری کرتا ہے ،سفیر ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان میں امریکی سفری ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا فلبرائٹ پروگرام جیسے تبادلے میں سرمایہ کاری کرتا ہے ،جانتے ہیں کوئی ملک ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجزسے نہیں تنہا نمٹ نہیں سکتا۔
تفصیل کے مطابق پاکستان میں امریکی مشن اور پاکستان ،امریکاکے تعاون سے17ویں سالانہ فل برائٹ ایلومنائی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پرفنڈنگ ایلومنائی نیٹ ورک،یو ایس ای ایف پی کے ز یراہتمام 12 تا 14 جنوری یہ کانفرنس منعقد ہوئی ۔یو ایس ای ایف پی کے مطابق کانفرنس میں فلبرائٹ پروگرام کے تقریباً 250سابق طلبا تقریب میں شریک ہوئے اور کمیونٹیز پر اثرات میں کمی اور متعلقہ تنظیمی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفری ڈونلڈ بلوم کا کہناتھا کہ انکا ملک فلبرائٹ پروگرام جیسے تبادلے میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ جانتے ہیں کوئی ملک ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجزسے نہیں نمٹ نہیں سکتا،ڈونلڈ بلوم نے کہا تبادلہ پروگرام،پاکستان-یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک تعلقات کو گہرا کرتا ہے۔یوایس ای ایف پی کے مطابق کانفرنس میں ماحولیات،زراعت،آب وہوا،ٹیکنالوجی پر7پینل مباحثے شامل تھے۔یو ایس ای ایف پی کی ایگزیکٹوڈائرکٹرریٹااختر نے مہمانوں اورشرکاکاخیرمقدم کیا۔ ریٹا اختر کا کہناتھا دنیا میں کہیں بھی فل برائٹ پروگرام کا پاکستان سے زیادہ اثر نہیں ہے۔۔
Comments are closed.