پی ٹی آئی کو ایک اور سیاسی جھٹکا، قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کے کوٹے سے بھی محروم

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات 2024 کے لیے ایک اور سیاسی جھٹکا لگاہے ،پارٹی قومی اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کے بعد اقلیتی نشستوں کے کوٹے سے بھی محروم ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اقلیتی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردی ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کے نام شامل نہیں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے اقلیتی امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو دی گئی تھی۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 10 مخصوص نشستوں پر 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قراردے دیا ہے۔۔

Comments are closed.