نیب کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں، بدعنوانی کا خاتمہ ہے، چیئرمین نیب
حیدر آباد (آن لائن) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں، بدعنوانی کا خاتمہ ہے، افسران کھل کر ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں نیب آپ کو تنگ نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں سول بیوروکریسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم نیب میں بہت سی اصلاحات لا رہے ہیں، نیب میں مقدمات ہونے پر تعمیری منصوبے نہیں رکنے چاہیے، انکوائری کے دوران کسی بھی افسر کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افسران کھل کر ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں، یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ افسران کو نیب تنگ نہیں کرے گی، نیب کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں، بدعنوانی کا خاتمہ ہے۔ افسران کھلی کچہری منعقد کر کے عوام کے مسائل حل کریں۔
نیب کا مقصد مہذب انداز میں بدعنوانی کے مسئلے کا خاتمہ ہے نا کہ کسی کو ڈرانا، نیب کی طرف سے افسران کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوگا ۔ نیب میں اب کوئی بھی فرضی یا گمنام نام درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا، درخواست گزار آئیں اور حلف نامے کے ساتھ درخواست جمع کرائیں۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں بیوروکریٹ کتنے پریشر میں کام رہے ہیں، نیب میں مقدمات ہونے کی وجہ سے تعمیری منصوبے تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں جو نہیں ہونا چاہیے، منصوبے وقت پر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے نے چیف سیکرٹری سندھ کے دفترمیں سہولت کاری ڈیسک کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیب افسران سندھ سیکرٹریٹ کے افسران کے خدشات اور شکایات کو مل بیٹھ کر فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے۔۔
Comments are closed.