توہین چیف الیکشن کمشنر کیس،بانی چیرمین پی ٹی آئی کا فرد جرم کو تسلیم اور دستخط کرنے سے بھی انکار

اسلام آباد(آن لائن ) بانی چیئرمین پی ٹی ائی کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کاپی سامنے آ گئی ہے،بانی چیرمین نے فرد جرم کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس پر دستخط کرنے سے بھی انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی چیرمین پر فرد جرم عائد کرنے کے دستاویزات سامنے آگئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بانی چئیرمین نے 12 جولائی ،18 جولائی ،27 جولائی اور 13 اگست 2022 کو چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں اسی طرح بانی چئیرمین نے چیف الیکشن کمشنر کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ہے فرد جرم کے مطابق بانی چیئرمین کی تقریر کے الفاظ اور رویہ توہین آمیز تھا بانی چئیرمین نے چیف الیکشن کمشنر کو نفرت، تضحیک اور حقارت کا نشانہ بنایا ہے فرد جرم کے مطابق بانی چئیرمین آئین کے آرٹیکل 204، توہین عدالت آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت توہین کے مرتکب ہوئے ہیں فرد جرم کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی ائی کی تقاریر کا ریکارڈ پیمرا سے حاصل کیا گیا ہے اورشواہد کی روشنی کی میں بانی چئیرمین چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے مرتکب قرار پائے ہیں آپ پر یہ تمام الزامات چارج شیٹ کیے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق بانی چئیرمین نے فرد جرم کو غور سے سنا تاہم فرد جرم پر دستخط کرنے اور صحت جرم سے بھی انکار کیا۔۔۔۔

Comments are closed.