یوٹیلیٹی اسٹورزپرحکومتی سبسڈی کے اثرات آنا شروع ہوگئے ۔یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے سیلزکے تمام رکارڈ توڑ دئیے
اسلام آباد(آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورزپرحکومتی سبسڈی کے اثرات آنا شروع ہوگئے ۔یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے سیلزکے تمام رکارڈ توڑ دئیے۔یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل 2022-23 میں رکارڈ137ارب 15کروڑ50لاکھ روپے رہی ۔ذرائع کے مطابق استعمال شدہ سبسڈی کیساتھ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل 151ارب روپے رہی۔بنیادی اشیاء پرحکومتی سبسڈی کیباعث سیل بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔آٹا, چینی,گھی,دالوں,چاول پر حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے ۔گذشتہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورزکاخالص منافع76کروڑ 40لاکھ روپے رہا ۔گذشتہ مسلسل 3 سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن منافع میں ہے ۔مالی سال2021-22 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 112 ارب32 کروڑروپے تھی۔مالی سال 2020-21 میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل120 ارب24 کروڑروپے تھی۔مالی سال2019-20 میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل53 ارب32 کروڑ روپے تھی۔مالی سال2018-19میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل9ارب 68کروڑ50 لاکھ روپے تھی۔مالی سال 2018-19 میں یوٹیلیٹی اسٹورز6 ارب37 کروڑ 30لاکھ روپے خسارے میں تھا ۔
Comments are closed.