لاہور ، 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے
لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ اسی عرصہ میں پنجاب میں نمونیہ کے 15 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ بتایا گیا ہے کہ 2023 میں شہر لاہور میں نمونیہ کا صرف ایک مریض جاں کی بازی ہار گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 16روز کے دوران شہر لاہور میں نمونیہ سے 38افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اس عرصہ میں نمونیہ کے 1016 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں نمونیہ کے 58مریض رپورٹ ہوئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 16روز میں پنجاب میں 517 زندگیوں کو موت نگل گئی ۔پنجاب میں 112 نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی تعداد 5660 ہو چکی ہے
Comments are closed.