طیبہ گل ہراسگی کیس کی سماعت ،سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد وفاقی محتسب میں پیش نہ ہوئے
اسلام آباد(آن لائن) طیبہ گل ہراسگی کیس کی سماعت وفاقی محتسب میں ہوئی طیبہ گل پیش سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد وفاقی محتسب میں پیش نہ ہوئے۔وفاقی محتسب میں طیبہ گل ہراسگی کیس کی سماعت ہوئی سماعت چئیرپرسن وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے کی شکایت کنندہ طیبہ گل ذاتی حیثیت میں پیش ہوئیں جبکہ سابق چیئرمین نیب جاوہد اقبال سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم اور نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر پیش نا ہوئے چیئرپرسن وفاقی محتسب نے کہا کہ آج تمام ملزمان کو پیش ہونا تھا سابق چیرمین نیب نے علالت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی شکایت کنندہ طیں ہ گل نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت تب رکھی جائے’
جب جاوید اقبال صحت یاب ہوجائیں لیکن میرے کیس کے مرکزی ملزم جاوید اقبال اور عمران ڈوگر کو ضرور وفاقی محتسب طلب کیا جائے وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ طیں ہ گل نے ہائیکورٹ میں نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کر رکھا ہے طیں ہ گل کی جانب سے ایک جیسا کیس فائل کرنے پر میرا اعتراض لکھ لیا جائے جس پر طیں ہ گل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت اور ہراساں کرنے میں فرق ہوتا ہے یہ دو مختلف کیسز ہیں سماعت کے دوران دیگر ملزمان کے وکلا نے وکالت نامے جمع کروانے کے لئیے وقت مانگ لیا جس پر چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل وکالت نامہ جمع کروا دیا جائے فوزیہ وقار نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزمان ہر صورت میں اپنا جواب جمع کروائیں طیبہ گل کیس کا فیصلہ وقت پر کرنا ہے وفاقی محتسب نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال عمران ڈوگر سمیت 12 ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جنوری دن 12 بجے تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.