سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیاگیا اس حوالے سے وزرات داخلہ نے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کمیٹی کے کنوئنئیر ہونگے۔کمیٹی میں گریڈ 20 کے آئی بی اور آئی ایس آئی کا رکن بھی شامل ہوگا۔کمیٹی میں اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی بھی بطور ممبر شامل کیا گیا ہے ۔پی ٹی اے کا نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگا۔کمیٹی مہم میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرے گی۔کمیٹی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی۔کمیٹی 15 روز میں وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ جمع کروائے گی۔ایف آئی اے ہیڈکوارٹر بطور کمیٹی سیکرٹریٹ استعمال ہوسکے گا۔۔
Comments are closed.