ایران نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان پر حملہ کیا۔دفاعی ماہرین
پاکستان کا جواب موثر اور جارحانہ ہے ۔ردعمل
اسلام آباد (آن لائن)پاکستانی حدود میں ایرانی حملے پر پاکستان کا ردعمل اتنا ہی سخت اور جارحانہ ہونا چاہیے تھا جیسا دیا گیا ہے۔
سب سے پہلے تو حقائق دیکھے گئے اور واقعہ کا مکمل تجزیہ کیا گیا۔ اس کے بعد پاکستان اس رائے تک پہنچا کہ ایران کا یہ قدم ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے اور خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اپنے مخصوص مفادات کے لیے پاکستان کو گھسیٹنے کی کوشش ہے۔پاکستان اس قدم کو محض غلطی قرار دے کر نظر انداز نہیں کر سکتا۔ کل کو اس واقعہ کو جواز بنا کر ہر کوئی پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کرنے کی جرات کر سکتا ہے۔ جو ناقابل قبول اور ہماری ریڈ لائن ہے۔
ایران کے ساتھ ہر سطح کے سفارتی تعلقات منقطع کرنا پہلا قدم ہے جس کے بعد ایران کو بھی صورتحال کی سنگینی کا احساس ہو گیا ہو گا۔بات یہاں تک نہیں رکے گی۔ اب ایران کو نہ صرف اس اشتعال انگیزی کا جواب دینا ہو گا بلکہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے جو ایرانی سرزمین مسلسل استعمال ہو رہی اور پاکستان مخالف تنظیموں۔کے ایران میں ٹھکانے موجود ہیں۔ ان کا بھی حساب دینا ہو گا۔
پاکستان کو دوست ملک ایران سے اس افسوسناک سرپرائز کے بعد اب مزید کسی اچھے کی کوئی توقع نہیں ہے۔ یہ دوستانہ تعلقات پر بہت خوفناک وار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.