سانگھڑ کی عوام نے فیصلہ دے دیا ہے ہم اپنے مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

شہدادپور:شہدادپور 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں تیر اور شیر کے درمیان مقابلہ ہوگا پنجاب میں شیر کے سہولت کار سندھ میں تارے والے ہیں پیپلزپارٹی سانگھڑ میں کلین سوئپ کرے گی بلاول بھٹو زرداری کا سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور میں خطاب جبکہ این اے 209 کی امیدوار شازیہ عطاء مری ،پی ایس 44 کے امیدوار شاہد خان تھیم ،نثار کھوڑو، عاجز دھامرہ ودیگر ان کے ہمراہ تھے 8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک روز دورہ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور پہنچے ،بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانگھڑ کی عوام نے ثابت کردیا کہ ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں سانگھڑ کی عوام نے فیصلہ دے دیا ہے ہم اپنے مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

انتخابات میں صرف تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا شیر وہ جو غریبوں کا خون چوستا ہے پنجاب میں شیر اور سندھ میں اسکے سہولت کار تارے ہیں ہم نے ملک سانگھڑ کو کلین سوئپ کرنا ہے اور پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں کو بھاری اکثریت سے جتوانا ہے اقتدار میں آکر آپ کا جو پیسہ اشرافیہ کو دیتے ہین ان کو ختم کرکے عوام اور مزدوروں پر خرچ کریں گے آپ میرا ساتھ دیں سانگھڑ سے میرے دو نمائندے این اے 209 سے شازیہ عطاء مری اور این اے 210 سے صلاح والدین جونیجو اور پی ایس سے نوید ڈیرو، پارس ڈیرو، علی حسن ھنگورجو، شاہد تھیم الیکشن لڑ رہے ہیں ان کو جتوانا ہے اور میں اپنے امیدواروں سے حلف لیتا ہوں کہ وہ اپنی عوام کے کام کریں گے آپ 8 فروری کو میرے ہاتھ مضبوط کریں میرا ساتھ دیں آپ کا حق چھین کر آپ کو دوں گا پیپلزپارٹی نے دس نکاتی ایجنڈا پیش کردیا ہے جس کے مطابق غریب کو بجلی کے تین سو یونٹ مفت دوں گا غریبوں کو گھر بنا کردیں گے ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے خواتین اور نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے کسان کارڈ کے ذریعے بیج مفت ملے گا بینظیر یوتھ کارڈ دیں گے ہر ضلع میں یوتھ سینٹر کا قیام عمل میں لائیں گے

کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے سانگھڑ کی ہر یونین کونسل میں بھوک مٹاوٴ پروگرام لیکر آئیں گے سانگھڑ کی عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہونگے آپ میرا ساتھ دیں جبکہ این اے 209 کی امیدوار شازیہ مری کا کہنا تھا کہ میں اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سانگھڑ آمد پر خوش آمدید کہتی ہوں سانگھڑ میں آپ کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے جو جمہوریت کا بیج بویا تھا اس کے ذریعے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر میں نے سانگھڑ میں سیٹ جیت کر ایک تاریخ رقم کی ہے بلاول بھٹو زرداری نے اچھروتھر میں سولر سسٹم دیا تعلقہ کھپرو میں گرلز کالج دیا بلاول بھٹو زرداری کی بدولت ڈیڑھ سو اسکول دئے سانگھڑ کی عوام کو سیلاب میں نہیں چھوڑا ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر شازیہ عطاء، مری ،نثارکھوڑو، نوید ڈیرو، شاہدخان تھیم، علی حسن ھنگورجو، صلاح الدین جونیجو، امام الدین شوقین، پارس ڈیرو سمیت جیالوں ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Comments are closed.