ہمارا سفر بڑا لمبا ہے 40 سال سے سیاست کررہے ہیں،آصف علی زرداری

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم ورکرز کی خواہش پر چلتے ہیں،ہمارے ورکرز کو یقین ہوتا ہے کہ ہمارا لیڈر نہیں جھکے گا،بلاول بھٹو کو این اے127سے جتوا کر ایم این اے بنائیں اور پھروزیراعظم بنوائیں گے۔وہ پی پی 161 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل۔

میر کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل ،قائم مقام صدر وسطی پنجاب رانا فاروق سعید، میاں مصباح الرحمن،فیصل۔میر،عدنان سرور گورسی ،امجد حسین ایڈوکیٹ،ہما میر اور نویلہ۔میر بھی موجود تھے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا سفر بڑا لمبا ہے ہم چالیس برس سے سیاست کر رھے ہیں۔جیلوں میں میری جیلوں آپ سب سے ملاقاتیں رہی ہے, میں نے اپنے ہاتھ سے لگائے ام کے درخت کا پھل جیل میں کھایا ہے میں نے اس وقت کارکنوں سے کہا میں بے قصور ہو آپ سے میری جیل اور پیشی کے موقع پر ملاقات رہی ہے پیپلز پارٹی کا سسٹم ایسا ہے کہ ہم ورکرز کی خواہش پر چلتے ہے۔سابق صدر نے کہا بلاول بھٹو کو اس نشت جتوائے گے اور وزیر اعظم بنائے گے۔جلسے سے رانا فاروق سعید،چودھری اسلم گل،فیصل میر،عدنان سرور گورسی اور میاں مصباح نے بھی خطاب کیا

Comments are closed.