متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا۔یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض 1 سال کیلئے موٴخر کیا گیا ہے۔نگران وزیراعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو قرض رول اوور کیلئے خط لکھا تھا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرض رول اوور کرنے کی تصدیق کر دی۔یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا۔یو اے ای کو 1 ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ نے قرض رول اوور کرانے کیلئے یو اے ای سے بات چیت کی۔

Comments are closed.