ہماری حکومت کی فارن پالیسی بہترین تھی، بیرسٹر گوہر خان

راولپنڈی (آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی فارن پالیسی بہترین تھی، تمام ممالک سے اچھے تعلقات تھے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بلاول وزیر خارجہ بنے تو افغانستان نہیں گئے

، بلاول جاپان تک گئے لیکن اپنے پڑوسی ممالک کا دورہ تک نہیں کیا۔انہوں نے ایران سے متعلق کہا کہ پاکستان کو وہ جواب دینا چاہیے جو کوئی بھی خودمختار ملک دراندازی کے خلاف دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فارن پالیسی بہترین تھی، تمام ممالک سے اچھے تعلقات تھے۔بیرسٹر گوہر خان نے یہ بھی کہا کہ کئی لوگوں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا موقع نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، جب الیکشن ہوں تب زور زبردستی والے راستے اختیار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ ایسے احکامات جاری کرے گی، انتخابی نشان لینے پر ہم نظرثانی اپیل دائر کریں گے

Comments are closed.