بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی،پرویز الہیٰ ،فواد چوہدری،حبا چوہدری اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستیں خارج
لاہور (آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی،پرویز الہیٰ ،فواد چوہدری،حبا چوہدری اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستیں خارج کردیں شیخ رشید اور عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا گیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں فل بینچ نے محفوظ کیے گئے فیصلے سنادئیے فل بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواس حسن شامل ہیں فل بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی عدالت نے سزایافتہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کو درست قرار دیدیا عدالت نے پرویز الٰہی این اے کے 7حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔
پرویز الہیٰ نے 64گجرات، پی پی32,34, این اے69منڈی بہاوالدین، پی پی42منڈی ، این اے59تلہ گنگ، پی پی23 تلہ گنگ سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستیں خارج کیں تھیں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 7رکنی فل بینچ نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔شاہ محمود قریشی نے این اے150 این اے 151 اور پی پی218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں فل بینچ نے فواد چوہدری اور حبا چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ فواد چوہدری نے این اے60 اور این اے61 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ حبا فواد نے این اے 61 اور پی پی26 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے حلقہ این اے 129سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے عدالت نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ صنم جاوید نے این اے119 اور این اے 120 پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جبکہ دوسری جانب این اے 56سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست خارج کردی۔۔ اور الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا اور ساتھ ہی عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے این اے 71 اور پی پی 46 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
Comments are closed.