پاکستان میں جو بھی آئے گا وہ قانونی دستاویزات کے ساتھ داخل ہوگا، نگراں وزیراعظم
اسلام آباد (آن لائن) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہ دو ٹوک موقف اپناتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان میں اب جو بھی آئے گا وہ قانونی دستاویزات کے ساتھ داخل ہوگا۔
ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں ۔ عوام کو ووٹ ڈالنے کے لئے محفوظ ماحول فراہم کیا جائیگا ۔ غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے ۔ ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں بھی بھر پور طریقے سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے کرچکا ہے، الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں، انتخابات کے دوران عالمی مبصرین بھی پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے
، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں، اقتصادی اعشاریوں کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے معاشی اصلاحات ضروری ہیں،۔ انہوں نے کہا پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، خطے کی صورتحال میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، چین کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.