ملک سے کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا، چیف جسٹس آف پاکستان کا بڑا حکم

اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کے لیے بڑا حکم جاری کر دیا ہے ،عدالت نے ملک بھر میں ممنوعہ اسلحے کے کتنے لائسنس جاری ہوئے متعلقہ حکام سے تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس کو نوٹس جاری کردیاہے۔

اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکمنامہ کی کاپی بھجوانے کی ہدایت بھی کی ہے۔یہ حکم بدھ کے روز جاری کیاگیاہے۔سپریم کورٹ نے چوری پر نامزد ملزم کاشف کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منطور کرلی ہیچیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔چیف قاضی فائز عیسیٰ نے کہاہے کہ جس کے گھر سے اسلحہ چوری ہوا پولیس نے اس سے لائیسنس تک کا نہیں پوچھا، مالک خود اقرار جرم کررہا ہے دو کلاشنکوف، دو کالا کوف اور ایک پسٹل سمیت دیگر قیمتی چیزیں چوری ہوئیں، مجھے بھی آفر کی جاتی رہی کہ آپ کلاشنکوف کا لائیسنس لیں، منشیات اور کلاشنکوف نے پاکستان کو تباہ کردیا، اسطرح کالے شیشے لگا کر بڑی بڑی گاڑیوں میں کلاشنکوف لیکر دنیا میں کہیں کوئی نہیں گھومتا، انھوں نے درخواست گزارسے کہاکہ آ پ کے پاس کلاشنکوف کہاں سے آیا، چیف جسٹس نے کہاکہ آئی جی ایسے کلاشنکوف کے کاغذ دے رہے ہی تو کیوں نہ ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے؟

ہم سیکرٹری داخلہ کو لکھ دیتے ہیں تمام کلاشنکوف اور ان کے لائیسنس واپس کریں، سکول اور بازار جاو تو لوگ کلاشنکوف لیکر کھڑے نظر آتے ہیں، ڈرتے ہیں تو گھروں میں رہیں، باہر اسلئے نکلتے ہیں کہ لوگوں کو ڈریا جائے اور اپنا اثر رسوخ دکھا سکیں، اسلام آباد میں کلاشنکوف لیکر گھروں کے باہر گارڈ کھڑے ہیں، کالے شیشے کے ساتھ لوگ کلاشنکوف لیکر جاتے ہیں پولیس کی ان سے پوچھنے کی ہمت نہیں ہوتی، کیسے پتہ ہوگا کلاشنکوف والیدہشت گرد تھے یا کوئی اور تھے، چوری شدہ اسلحے کا لائیسنس بارے انکوائری میں نہ پوچھنے پر چیف جسٹس کے پی پولیس پر برہم ہوگ? اورکہاکہ بغیر لائیسنس کا اسلحہ رکھنا جرم ہے اور پولیس نے انکوائری میں مالک سے پوچھا تک نہیں، بعدازاں عدالت نے حکم جاری کردیاہے۔اورملک بھر میں ممنوعہ اسلحے کے کتنے لائسنس جاری ہوئے متعلقہ حکام سے تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس کو نوٹس جاری کردیاہے۔ اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکمنامہ کی کاپی بھجوانے کی ہدایت بھی کی ہے۔یہ حکم بدھ کے روز جاری کیاگیاہے۔سپریم کورٹ نے چوری پر نامزد ملزم کاشف کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منطور کرلی

Comments are closed.