کراچی (آن لائن) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں75پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر289.25روپے سے گھٹ کر288.50روپے پر آ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر292.50روپے پر برقرا ر رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر321روپے سے کم ہو کر320روپے ہو گئی جبکہ3روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر374روپے سے گھٹ کر371روپے پر آ گئی
Comments are closed.