کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا ،جمعرات کو انڈیکس 6سال کی بلند ترین سطح 49400پوائنٹس کو چھونے کے بعد48600پوائنٹس کی سطح پست سطح پر بند ہوا جس کی وجہ سے انڈیکس 150سے زاید پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے49ارب روپے سے زاید ڈوب گئے جس کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73کھرب روپے سے گھٹ کر72کھرب روپے کی سطح پر آگیا جبکہ58.85فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،توانائی ،آئل اینڈ گیس ،ٹیلی کام ،ریفائنری اور فوڈز سیکٹر میں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہا?سز نے کھل کر سرمایہ کاری ی جس کی بدولت مارکیٹ49ہزار پوائنٹس کی سطح پر عبور کر گئی جو6سال کے بعد بلند سطح بتائی جاتی ہے تاہم مارکیٹ کی تیزی کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کا دباؤ بھی دیکھا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور مارکیٹ49ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح سے نیچے گر نے کے بعد48600پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوئی۔گذشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس میں 153.37پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 48764.55پوائنٹس سے کم ہو کر48611.18پوائنٹس پر آگیا اسی طرح98.39پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17479.59پوائنٹس سے گھٹ کر 17381.20پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32502.45پوائنٹس سے کم ہو کر32302.20پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں49ارب14کروڑ60لاکھ36ہزار517روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 73کھرب39ارب23کروڑ68لاکھ75ہزار110روپے سے کم ہو کر72کھرب90ارب9کروڑ8لاکھ38ہزار593روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 19ارب روپے مالیت کے 52کروڑ60لاکھ39ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو19ارب روپے مالیت کے55کروڑ61لاکھ41ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 367کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے129کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،216میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سنر جیکو پاک3کروڑ32لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ54لاکھ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ 2کروڑ45لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ44لاکھ اور ہم نیٹ ورک 1کروڑ17لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے رفحان معیظ کے بھا? میض201.03روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 8999.00روپے ہو گئی اسی طرح50.00روپے کے اضافے سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 800.00روپے پر جا پہنچی جبکہ اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں144.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس اسکے حصص کی قیمت 1880.00روپے ہو گئی اسی طرح80.00روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 7070.00روپے پر آگئی
Comments are closed.