ایران، پاکستان کے تعلقات برادرانہ ،مضبوط ،گہرے ، تاریخی اور صدیوں پر محیط ہیں ،مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد(آن لائن) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ برادر پڑوسی ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ،مضبوط ،گہرے ، تاریخی اور صدیوں پر محیط ہیں ،ایران کو کوئی شکایت ہے تو کارروائی کی بجائے بات چیت کرے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ایران پاکستان کے تعلقات کی نوعیت ایسی نہ تھی کہ ایران پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر اس طرح کی غیر معمولی کارروائی کرے،پاکستان کی جوابی کاروائی ایک طرح کا احتجاج ریکارڈ کرانا تھا تاہم دونوں ممالک مزید طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی ذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے رابطے اور گفتگو سے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کا آغاز کریں اور تلخی میں مزید اضافے کو روکنے کیلئے پرامن اقدامات کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال کو باہمی اعتماد سے کنٹرول نہ کیا گیا تو دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں،کارروائی سے ایک دن قبل بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے۔
Comments are closed.