شاہ محمود قریشی نے پاک ایران کشیدگی پر جیل سے رد عمل جاری کر دیا

راولپنڈی(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملکی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہے، الیکشن کے سال میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈراما ہو سکتا ہے۔ اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاک ایران کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ بطورسابق وزیرخارجہ بے حد تشویش ہیکہ بارڈرآف پیس آج ہاٹ بن گیاہے،75سال کیتعلقات میں یہ نوبت نہیں آئی،حکومت کو غور کرنا چاہیے، ملکی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہے،افغانستان کے بارڈر پر اینٹیں لگانے کی بات ہورہی ہے،ایل او سی کے حالات پہلیہی سامنے ہیں،الیکشن ایئرمیں فالس فلیگ آپریشن کا ڈراماہوسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان بارڈر پر 22سال سے احتجاج جاری ہے، چاروں سرحدوں پر حالات فکرمندی والے ہیں، لارجر بینچ نے میرے کاغذات نامزدگی کی اپیل مستردکردی ہے،حلفاکہتاہوں ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ نے میرے سیل میں آکردستخط کرائے، بدنیتی سے مجھے ٹکنیکلی ناک آوٴٹ کیا جا رہا ہے،سندھ میں میرے دستخط درست اور پنجاب میں وائرس لگ جاتاہے،کیا قوم اس الیکشن کو قبول کرے گی؟ قوم اور ملک کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران اسماعیل نے آپ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات پروضاحت جاری کی، جس پر شاہ محمود نے کہا کہ عمران اسماعیل کوجواب نہیں دیناچاہتا،مرناسب نے ہیاللہ گواہ ہے

Comments are closed.