لاہور: قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 1079 امیدوارمد مقابل، حتمی فہرست جاری
لاہور (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44نشستوں پرامیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دیں۔
لاہور سے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر ایک ہزار 79امیدوار مدمقابل ہیں۔الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد لاہور سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کیں۔ قومی اسمبلی کی 14نشستوں پر 266امیدوار جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30نشستوں پر 813امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔لاہور کے حلقہ این اے 120میں سب سے زیادہ 27امیدوار جبکہ این اے 118میں سب سے کم 18امیدوار مدمقابل ہیں۔صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161میں سب سے زیادہ 46امیدوار جبکہ پی پی 150میں سب سے کم 13امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائدنوازشریف کے مد مقابل ڈاکٹر یاسمین راشد، شہباز شریف کے مد مقابل پی ٹی آئی کے افضال پاہٹ اور بلاول بھٹو کا مقابلہ عطا تارڑ سے ہوگا جبکہ پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، عون چودھری کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
Comments are closed.