قومی سلامتی کمیٹی کا ایرانی جارحیت کے جواب میں موثر کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین
اسلام آباد(آن لائن) قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جارحیت کے جواب میں موثر کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا اعادہ کیا گیا ۔
گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہوا ۔اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور اجلاس میں انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگران وزراء دفاع، خارجہ، خزانہ شریک ہوئے ۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ، خارجہ، دفاع ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر علی ٹیپو بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس میں پاک ایران سرحدی علاقے میں کشیدگی کی صورتحال زیر غورکیا گیا، ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا جواب موثر اور اہداف کے حصول پر مبنی تھا، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تمام ہمسائیوں سے امن کیساتھ رہنا چاہتے ہیں، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔اجلاس میں نگران وزیر خارجہ کی سفارتی محاذ اور اعلی عسکری حکام کی پاک ایران سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی ۔۔
Comments are closed.