پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو محدود پیمانے پر تیزی

کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 63900پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروباری اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مارکیٹ اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکی تاہم مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 10ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور49.85فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 79.83پوائنٹس کااضافہ ہوا جس سے انڈیکس 63202.40پوائنٹس سے بڑھ کر63282.23پوائنٹس ہو گیا اسی طرح34.79پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 21240.42پوائنٹس سے بڑھ کر21275.21پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس42813.54پوائنٹس سے بڑھ کر42859.42پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 10ارب86کروڑ41لاکھ 86ہزار472روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب55ارب13کروڑ8لاکھ27ہزار542روپے سے بڑھ کر92کھرب65ارب50لاکھ14ہزار14روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو9ارب روپے مالیت کے 28کروڑ73لاکھ10ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو14ارب روپے مالیت کے44کروڑ57لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 339کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے160کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،158میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ4کروڑ98لاکھ ،پی آئی اے4کروڑ33لاکھ ،پی ٹی سی ایل1کروڑ41لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ5لاکھ اور حیسکول پیٹرول 1کروڑ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے بھاؤ میں26.19روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 2375.37روپے ہو گئی اسی طرح15.35روپے کے اضافے سے ہنڈا اٹکس کار پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت274.59روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر فائبر لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں63.14روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 1600.00روپے ہو گئی اسی طرح باٹا پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت1705.05روپے پر آ گئی ۔

Comments are closed.