صحافیوں کو انتخابات سے متعلق خبروں سے دور رکھنے کا منصوبہ

اسلام آباد ( آن لائن )عام انتخابات میں چند روز باقی ،انتخابات کی شفافیت پر تاحال سوالیہ نشان برقرار

، الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کو صحافیوں کے لئے نو گو ایریا بنا دیا گیا ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خصوصی ہدایات ہیں کہ صحافی الیکشن کمیشن کے کسی ڈیپارٹمنٹ سے خبر حاصل نہ کرسکیں اعلی حکام الیکشن کمیشن کے افسران اور اہلکاروں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام کا صحافیوں کو انتخابات سے متعلق خبروں سے دور رکھنے کا منصوبہ ہے اس وجہ سے الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹیریٹ کی ہر راہداری میں ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات کردی گئی ہیں ۔

ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ہمیں ہدایات ہیں کہ صحافیوں کو صرف میڈیا روم تک محدود رکھ جائے ۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں انتخابی نشانات کی زبردستی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت بھی گزشتہ روز خاموشی سے کی گئی میڈیا کو کورٹ روم اور لاء ونگ تک جانے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

Comments are closed.