اسلام آباد پریس کلب میں احتجاج اور موجودہ سیکیورٹی کا منظر نامہ بارے خفیہ اداروں نے رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد پریس کلب میں احتجاج اور موجودہ سیکیورٹی کا منظر نامہ بارے خفیہ اداروں نے رپورٹ جاری کردی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اجتماع و احتجاج نیشنل پریس کلب کے سامنے ریڈ زون کے قریب جاری ہے بلوچستان شہداء فورم کا جمال ریسانی کی سربراہی میں این پی سی کے اسی پلاٹ کے دوسرے سرے پر شروع ہوا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایران سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال سامنے آئی ریاست مخالف عناصر، اوردشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں ان کیمپوں کو نشانہ بناسکتی ہیں جمال ریسسانی پہلے ہی خطرے کی زد میں ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ سیکیورٹی تھرٹ کے پیش نظر، یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں ۔
Comments are closed.